ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی مہنگی کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ایک روپیہ 6 پیسےفی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی اکتوبر اور نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا تاہم فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں