English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیکٹڈ راج ختم کرکے جمہوریت بحال کرینگے، بلاول

ملاکنڈ (آن لائن ) چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔ملاکنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام نالائق حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، عوام جانتے ہیں یہ تبدیلی والے صرف جھوٹ بولتے ہیں ، تبدیلی والے سارے منافق اور دھوکے باز ہیں ، جوبھی وعدے کیے گئے سارے جھوٹے نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مچھ متاثرین کو بلیک میلر کہا یہکس قسم کا انصاف ہے ،نئے پاکستان میں جینا مہنگا اور عوام کا خون سستا ہے۔ بلاول نے مزید کہا کہ نالائق حکمران کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوچکی ہے ، پاکستان کی معیشت آج افغانستان سے بھی پیچھے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے