English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ویکسین :عالمی ادارہ صحت کا سائنسدانوں کو خراج تحسین

کورونا ویکسین کی تیاری پرعالمی ادارہ صحت نے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کردیا.

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک سال کی قلیل مدت میں ویکسین کی تیاری پرسائنسدانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کروڑوں نہیں اربوں کی تعداد میں ویکسین کی ضرورت ہے.

عالمی ادارہ صحت نےغریب ممالک کے لیے کورونا ویکسین کی درخواستیں دگنی کر دیں، ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے کوویکس پروگرام کے تحت غریب ممالک کے لیے ویکسین طلب کی گئی ہیں.

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کوویکس پروگرام کے تحت اب تک ویکسین کے لیے 6 ارب ڈالر کی امدادی رقم جمع کی جاچکی ہے، پروگرام کے تحت اب تک ویکسین کی 2 ارب خوراکوں کے آرڈر بھی دیے جاچکے ہیں.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 13 لاکھ 18  ہزار 240 افراد متاثر، 19 لاکھ 52 ہزار 932 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 52 لاکھ 91 ہزار 805 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے