

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارے کے گرنے کے مقام پر وسیع پیمانے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جائے حادثہ پر 53 جہازوں کے ذریعے طیارے کی باقیات اور لاشوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ 2600 کارکن 6 مختلف مقامات پر کام کررہے ہیںاور غوطہ خور تہ سے لاشوں اور طیارے کے ٹکڑوں کو نکالنے کی کوشش میں ہیں۔
