ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی پولیس مہاجرین کو واپس دھکیلنے میں مصروف

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی یورپ پہنچنے والے مہاجرین نے الزام لگایا ہے کہ یورپی سرحدی پولیس فرونٹیکس انہیں واپس دھکیلنے میں مصروف ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تارکین وطن کا کہنا ہے کہ یورپی سرحدی پولیس بلقان علاقے میں مہاجرین کو بچانے یا پناہ دینے کے بجائے انہیں خطرات کی راہ میں واپس بھیج رہی ہے۔ ویو سالونیکی نامی امدادی منصوبے کی انتظامی امور کی نگران ہوپ بیکر نے جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوئے یورپی سرحدی پولیس کے اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے ہے کہ فرونٹیکس مہاجرین کو واپس بھیجنے میں ملوث ہو، کیوں کہ ایسا صرف سرحدوں میں نہیں بلکہ اندرون ملک بھی ہوا ہے اور اس کی وجہ سے مغربی یورپ پہنچنے والے مہاجرین یونانی سیکورٹی اہل کاروں اور دوسرے حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ کئی دوسری امدادی تنظیموں کا بھی کہنا ہے کہ شمالی مقدونیا اور البانیا کی سرحدوں پر تارکین وطن کو واپس دھکیلنے کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب فرونٹیکس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ یورپی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں اور کسی کے پاس ایسے کوئی ثبوت نہیں۔ تنظیم اپنی ذمے داریوں سے بخوبی واقف ہونے کے ساتھ انسانی حقوق کے قواعد اور قوانین سے آگاہ ہے۔ ہوپ بیکر کے مطابق مجموعی صورت حال بہت پیچیدہ اور مبہم ہے، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ البانوی سرحدوں پر فرونٹیکس غیر معمولی طور پر سرگرم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں