English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں گیس کے ذخائر صرف 12 سال کے رہ گئے

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کے ذخائر صرف 12 سال کے رہ گئے ہیں جبکہ تیل کے ذخائر بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،سندھ کی گیس لائنوں کے ذریعے سوئی نادرن کو دی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں مزید 12 سے 15 سال تک گیس دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تیل ابھی کافی ہے اور تیل کے بھی 15 سے 20 سال کے تک کیلئے ذخائر موجود ہیں۔

امیتاز شیخ کا کہنا تھا کہ آئل گیس کے ذخائر کے ریگولیٹری کا معاملہ وفاق کے پاس ہے، آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلے وہی صوبہ اس کو استعمال کرنے کا پہلا حق رکھتا ہے، ہم نے وزراء کو خطوط بھی لکھے، اس کے باوجود آئین کے کسی آرٹیکل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ سندھ کی 26 سو این ایف سی ایف ڈی گیس ہے، ہم کہتے ہیں ہماری گیس ہمیں دیں جو بچ جائے وہ جس کو مرضی چاہے دیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کیونکہ سندھ کے شہری پریشان ہیں اور ہم بار بار وفاق سے کہہ کر تھک گئے، کوئی بھی بات کریں تو وفاقی وزراء آجاتے ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کیا کیا ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں، اب اختیار موجودہ وفاقی حکومت کے پاس ہے اس لئے لوگوں کے مسائل حل کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک تاریکی میں ڈوب گیا اور محض 16 گریڈ کے افسر کو معطل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے