نئی دہلی/کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جنتر منتر پر پرامن مظاہرے کے دوران ترنگا لہرانا کوئی جرم نہیں ہے اور اس کے لیے نوجوانوں کو جیل میں ڈالنا بزدلی ہے۔
راہل گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ طلباء، نوجوان، صحافی اور انڈیا اتحاد کے لوگ الگ الگ بینروں کے تحت مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان سب کا مقصد ایک ہی ہے۔ یہ تمام مظاہرے ملک کے شہریوں کی جانب سے اپنے آئینی حقوق کے مطالبے کے حق میں کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنتر منتر ہندوستان کے عوام کا ہے اور اسے عوام کے حق کے دائرے میں دوبارہ لایا جائے گا۔