English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیتن یاہو نے ٹوئیٹر سے اپنی اور ٹرمپ کی مشترکہ تصویر ہٹادی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بینر سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھنچوائی گئی اپنی تصویر ہٹا دی۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اتحادی کے ساتھ لاتعلقی کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کو ممکنہ مواخذے کا سامنا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے نیتن یاھو کی تصویر نیتن یاہو کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے بینر پر طویل عرصے سے تھی جس میں ان دونوں افراد کے مابین قریبی تعلقات کی عکاسی ہوتی تھی۔ یہاں تک کہ امریکی الیکشن میں امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن سے ٹرمپ کے ہار جانے کے بعد بھی اسے ہٹایا نہیں گیا تھا۔

ٹرمپ کے ساتھ تصویر کی جگہ نیتن یاہو نے نئے سال کی تقریبات سے متعلق ایک تصویر لگائے جسے بعد ازاں کورونا وائرس ویکسین وصول کرتے ہوئے تصویر سے تبدیل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے