English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹھٹھہ: مکلی کے تاریخی قبرستان میں تدفین پر پابندی عائد

ٹھٹھہ: صوبائی حکومت نے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں واقع مکلی کے تاریخی قبرستان میں تدفین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ نوادرات سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل مکلی کے تاریخی قبرستان سمیت سندھ کے دیگر قبرستانوں میں تدفین پر پابندی عائد کی گئی ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے مکلی قبرستان کی چار دیواری کے ساتھ تدفین کی پابندی کے بورڈز بھی لگا دیے گئے۔

واضح رہے کہ مکلی کا تاریخی قبرستان یونیسکو کے تاریخی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے