English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں بھارت فرقہ وارانہ فسادات پھیلارہا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے میں کردار ادا کررہا ہے، ہم مندر سمیت اقلیتوں کی عبادات گاہوں کو تعمیر کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا، پاکستان کی سیکیورٹی پر ساوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا آنا خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 18 جنوری کوپیپلز پارٹی،ن لیگ حساب دیتی ہے تو 19 کواحتجاج سمجھ آتا ہے،منہگائی بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں،کچھ لوگ نا جائز منافع کماتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی آئی اے کا طیارہ لیز پر لیا گیا تھا جس کا مالک کے ساتھ تنازع چل رہا تھا،سفیر آمنہ بلوچ نے ملائیشیا میں پاکستانی مسافروں کے کھانے پینے، رہائش کا انتظام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے