کراچی: پاکستان میں ہوئے گیس بحران کے پیش نظر،سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے پیر کے روز صبح 8 بجے سے تین دن کے لئےسندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر میں جمعرات کے روز صبح 8 بجے سے سی این جی فراہم کی جائے گی جبکہ ایل این جی اور دیگر مقامی گیس اسٹیشنز بھی بند رہینگے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ میں سی این جی اب جمعرات صبح 8 بجے دستیاب ہوگی جبکہ6 روز کی بندش کے بعد گزشتہ روز صبح 8 بجے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے جو آج صبح دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ،اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کے جنوری 2021 کے لئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کے اضافی ایل این جی کے لئے مزید کارگوز کا بندوبست کیا جارہا ہےجبکہ ایس ایس جی سی کو کراچی اور کوئٹہ میں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے گیس بحران کا شدید سامنا ہے۔

