عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کی غیر مساوی تقسیم کو دنیا کی اخلاقی ناکامی قرار دے دیا.
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کی غیر مساوی تقسیم پر ایک بار پھر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی غیرمساوی تقسیم دنیا کی اخلاقی ناکامی ہے اور اس ناکامی کی قیمت غریب ممالک کو اپنی زندگی اور معاشی ناکامی سے دینا ہوگی.
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین بنانے والے ممالک نے اپنے لوگوں کو ترجیح دی،49 امیر ترین ملکوں میں 39 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں جبکہ امیر ممالک کے نوجوانوں اور صحت مند افراد کا پہلے ویکسین لینا کسی طور پر ٹھیک نہیں.
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار 788 افراد متاثر، 20 لاکھ 49 ہزار 311 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار 83 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

