English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی اور 11,318 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز33 ہزار820 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 241,200، پنجاب میں 154,017 ،بلوچستان میں 18,750، خیبرپختونخواہ 65,532، گلگت بلتستان میں 4,902، اسلام آباد میں 40,815 اور آزاد کشمیر میں 8,825 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 76 لاکھ 80 ہزار 242 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 607  ٹیسٹ کے دوران 1,629 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 23 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,218 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,892، پنجاب 4,568، خیبرپختونخوا 1,839، اسلام آباد 468، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 193 اورآزاد کشمیر میں 256 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 88 ہزار 903 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 97 لاکھ71  ہزار 661 افراد متاثر، 21 لاکھ 38 ہزار 970افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 17 لاکھ 46 ہزار833 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے