English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 21لاکھ 30ہزار سے متجاوز

القمر

نیویارک/نئی دہلی (صباح نیوز)کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2130293ہو گئیں ،مصدقہ کیسز9کروڑ93لاکھ22ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 427635، کیسز2کروڑ55لاکھ 66ہزار ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 153376 ، کیسز1کروڑ 6 لاکھ 55 ہزار سے بڑھ گئے۔ روس میں 68971 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد36 لاکھ98ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زاید مریض صحت یاب ہو چکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے