English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامشورو : محبت کی شادی کا خواہش مند جوڑا قتل ، ملزم گرفتا

القمر

 

جامشورو (نمائندہ جسارت) رتوڈیرو کا پریمی جوڑا خانوٹ میںقتل ،محبت کی شادی کرنے گھر سے نکلا تھا۔ رشتے دارو ں نے شادی کا کرانے کا جھانسا دے کر گھر بُلا کر قتل کرکے دونوں کی لاش کو رات کے اندھیرے میں دفنا دیا ۔ایک ملزم گرفتار، ملزم نے دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاش دفنانے کے مقام کی نشاندہی کردی ۔قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔تحقیقاتی افسر کے مطابق جامشوروکے شہر( خانوٹ) میں رتیدیرو کے دو پریمیوںکو شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے اپنے گھر بُلا کر قتل کرکے لاشیں رات کے اندھیرے میں دفنا دیں۔اِس سلسلے میں مقتول کے بھائی کریم جلبانی نے 11 روز قبل بلوچستان کے علاقے رتیدیرو پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائی شعیب جلبانی اور چچا زاد وحیدہ جلبانی کی گمشدگی کی رپور ٹ درج کرائی تھی اور بتایا تھا کو دونوں شادی کے لیے گھر سے نکلے ہیں ، لیکن تلاش کے باوجود اُنکا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے ۔ اِس دوران مقتولین کے ورثا کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری تھا۔ دوران تلاش اُن کو معلو م ہوا کہ خانوٹ کے علاقے میں رہائش پذیر شہر خانوٹ کی حدود میں دفنا دیا ہے۔ جس پر رتوڈیرو پولیس کے تحقیقا تی افسر منظور علی شر نے جاموشورو پہنچ کی تحقیقات کی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق رشتے دارو ں نے دونوں کو شادی کا جھانسہ دے کر گھر میں بُلا کر قتل کردیا اور رات کے اندھیرے میںلاش دفنادی، پولیس نے لاشیں دفنانے کے مقام کی ناکہ بندی کرتے ہوئے پکٹ قائم کردی ہے۔ مقولین کی قبر کشائی کے لیے عدا لت میں درخواست دائر کی جائے گی ، بعد اَزاں نعشوں کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے