ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی پائلٹ لائسنس، سول ایوی ایشن کے سینئر افسران گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی پائلٹ لائسنس کر کے سول ایوی ایشن افسران کیخلاف 3 مقدمات درج کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےمقدمات کا اندراج ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کی درخواست پر کیا گیا، مقدمات جعلی لائسنس کے امتحانات کے باعث درج ہوئے۔

ان  مقدمات میں 40 پائلٹس، 8 افسران اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پائلٹس نے جعلی امتحان کے ذریعے جعلی لائسنس حاصل کیا لائسنس کے امتحانات چھٹی کے روز ظاہر کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

 ایف آئی اے اب تک 6 افسران کو گرفتار کر چکی ہے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس برانچ سول ایوی ایشن خالد محمود کی  گرفتاری بھی شامل ہے۔

سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر سی اے اے فیصل منصور، جوائنٹ ڈائریکٹر آصف الحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمود حسین، سپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس اور  پائلٹ عمر ثقلین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس برانچ اور پائلٹ کے ریکارڈ کو تحویل میں لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں