English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کل سرگودھا میں جلسہ کرے گی، قیصر شریف

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کل بروز اتوار 31جنوری کو سرگودھا کے کمپنی باغ میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھرپور جلسہ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو تباہ حال کر دیا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ثابتہوئی ہے اور اس کے پاس آئندہ کا بھی کوئی لائحہ عمل نہیں۔ پی ٹی آئی کا دور نااہلی، بے سمتی اور یوٹرنز کا دور ہے جس میں ادارے متنازع ہو رہے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف تحریک بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس کی منزل ملک میں ایک پائیدار اسلامی جمہوری نظام کا قیام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے