ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرم سے عاری ترجمان مافیا کو ڈیفنڈ کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر منشی مریم نواز کیخلاف بیان داغ کر اپنی رپورٹ بنی گالہ ارسال کرتا ہے۔شرم و حیاء سے عاری حکومتی ترجمان بجلی اور پیٹرول مہنگا کرکے بھی مافیا کے سرغنہ کو ڈیفنڈ کرنے آجاتے ہیں۔ہماری راجکماری کی ایک ٹویٹ چالیس ترجمانوں کی فوج میں بھگدڑ مچ جاتی ہیں۔خادمہ جی سلطنت شغلیہ میںآپ کی موجیں لگی ہیں ۔خادمہ جی آپ ’’گھس بیٹھیوں‘‘کی طرح ہر جماعت میں گھسنے کا فن جانتی ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکھوکھر پیلس کیخلاف ریاستی جبر کا مظاہرہ کرنے جو چھتر پریڈ ہوئی وہ فردوس عاشق اور شہبازگل بھول گئے ہیں۔چور وزیراعظم لوگ کے گھر گراتا ہے اور جمائما کا خیرات میں دیا محل چند لاکھ میں ریگولر کرالیتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں