English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیر نے خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگنے کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبی بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ آج چین جائے گا تاہم ملک میں کورونا ویکسین لگنے کا آغاز آیندہ  منگل یا بدھ سے ہوجائے گا اور سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کے بعد دوسرے مرحلے میں ویکسین 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی جبکہ سرکاری سطح پر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کوویکس کی ویکسین جون تک پاکستان کو فراہم کردی جائی گی، کوویکس کے تحت پاکستان کو ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ملیں گی جبکہ “کوویکس” سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے