ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوالٰہیار، محکمہ مالیات نے اقرباپروری کے ریکارڈ توڑ ڈالے

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) سندھ کے محکمہ مالیات نے اقرباپروری کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حلقہ اور ایم این اے سکندر راہپوٹو کے خاندان کے 5 افراد اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکرٹری کے 2 رشتہ داروں کو 11 سے 14 گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ صوبہ سندھ کے محکمہ مالیات نے 11 اسکیل کے سرکاری ملازمین کو ترقی دینے میں اقربا پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 14 گریڈ میں ترقی حاصل کرنے والے 7 سرکاری ملازمین کا تعلق ضلع جامشورو سے ہے، جن میں سے 5 سرکاری ملازمین جن میں شاہنواز راہپوٹو، اعجاز علی راہپوٹو، علی حسن اور محمد راہپوٹو شامل ہیں۔ ان کا تعلق وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ اور ایم این اے سکندر راہپوٹو کے خاندان سے ہے۔ جبکہ ترقی حاصل کرنے والے 2 سرکاری ملازمین عبداللہ باجارہ اور نوید باجارہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اسپیشل سیکرٹری سلیم باجارہ کے رشتہ دار ہیں۔ محکمہ مالیات کی جانب سے ایسی لسٹ جاری کرنے کے بعد اعلیٰ افسران اور نچلی سطح کے اسٹاف میں مایوسی اور حیرانگی چھا گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں