English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: اوگرا نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس کی فی کلو قیمت میں 10روپے 38 پیسے کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز محکمہ کسٹمز نے کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھادیں ہیں جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت 95283 روپے فی ٹن مقررکی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق فروری 2021 کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 158 روپے ہوگئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈرکی قیمت 122 روپے بڑھ کر1863 روپے ہوگئی اورکمرشل سلنڈر کی قیمت 471 روپے بڑھکر 7168 روپے ہوگئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی پر مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن مارجن 35000 روپے ہوگی جبکہ 4699 روپے فی ٹن ایل پی جی پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بھی عائد ہوگی،  تاہم نوٹیفکیشن کے مطابق فی ٹن ایل پی جی پر 22941 روپے سیلز ٹیکس بھی عائد ہوگا جسکے بعد ایل پی جی صارف قیمت 157894 روپے فی ٹن ہوگی۔

اوگرا کے مطابق گھریلو استعمال کے سلینڈر کی بغیرٹیکس قیمت 1124 روپے ہوگی اور تمام ٹیکسزلیوی اورمارکیٹنگ مارجن شامل کرکے صارفین کو گھریلو استعمال کے سلینڈر کی فروخت کی جائے گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھرکا کہنا تھا  کہ رواں سال ملک میں 735460 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوارہوئی ہے جبکہ تقریبا 473900 ٹن سمندر کے راستے اور 660000 ٹن ایل پی جی زمینی راستے ایل پی جی درآمد کی گئی ہے۔

عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ایل پی جی کو کم آمدنی کے حامل طبقے کی دسترس میں لانے کے لیے فوری طور پر ایل پی جی پرعائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور قدرتی گیس میں کمی کے موجودہ بحران میں ایل پی جی غریب طبقے کے لیے سستا متبادل ایندھن ثابت ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے