ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس قبائلی تنازعات کے حل کے لیے اپنی ذمے داری ادا کرے، دلمراد لاشاری

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں قبائلی تنازعات کیخلاف ریلی۔ عوامی پارٹی کی جانب سے جیکب آباد سمیت سندھ میں قبائلی تنازعات کیخلاف زبردست ریلی، چیئرمین دلمراد لاشاری، بلاول دشتی، عبدالغنی تھیم، بابل جان لہڑی، دائم سنجرانی، حاجی لاشاری، فاروق ٹالانی اور دیگر کی قیادت میں ریلی کے شرکاء نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ شرکاء کے ہاتھوں میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کا رسالہ بھی موجود تھا۔ شرکاء نے قبائلی تنازعات کا شکار برادریوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات اور جھگڑے کسی بھی معاملے کا حل نہیں اور تنازعات میں نقصان اور تکالیف کسی ایک فریق کو نہیں بلکہ سب کو اٹھانا پڑتی ہے اور زندگی بھی عذاب بن جاتی ہے، اس لیے صلح کو ترجیح دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس قبائلی تنازعات کے حل کے لیے اپنی ذمے داری ادا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں