ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

کراچی میں گارڈن ہیڈکواٹر کے قریب رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ہیڈکواٹر کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صدام، مسکان، ریحان اور عامر کے نام سے ہوئی جبکہ واقعہ کی جگہ سے 9 ایم ایم پستول کے 9 خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے کار کا تعاقب کرکے فائرنگ کی اور گاڑی کے پچھلے شیشے پر گولیوں کے 2 نشان بھی موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں