کو ئٹہ /لسبیلہ( نمائندگان جسارت) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پنج گور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ا لٹنے کے نتیجے میں 14 مسافر جاں بحق ہو گئے ‘9 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 20کلومیٹر دور وایارہ کے مقاام پر پنچگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں 9 کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیاہے۔ جن کا تعلق پنجگورکے علاقے تسپ سے ہے ۔حادثے میں 10افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں شکراللہ ،سلمان اکبر،اقراگل ،بی بی لعل گل ،بی بی مریم ،بی بی انیسہ ،بی بی سائرہ ،فاطمہ بیگم ،الفت کا تعلق پنج گور،عمران خان خضدار،بشیر احمدخضدار،فرح گل ،امیربخش بلیدہ تربت،محمد ریحان،اسماء شامل ہیں۔طلا ع ملتے ہی ریسکیو1122ٹیارہ ، ہسپتال اوتھل کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں وزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیاجہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا۔ اور نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔۔اوتھل پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
