English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیند جہاں آجائے وہیں شاٹ کھیلتا ہوں ، فواد عالم

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)کراچی ٹیسٹ کے ہیرو اور قومی بیٹسمین فواد عالم نے بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کے انداز کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بارے میں اظہار خیال کردیا۔پی سی بی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں فواد عالم کا اپنے منفرد اسٹانس کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اسٹانس بالکل سِمپل ہے کہ جب بولر سامنے سے بھاگتے ہوئے آرہا ہوتا ہے تو میرا تب تک یہ اسٹائل ہوتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کا ایکشن مکمل ہونے سے قبل میں اپنی جگہ پر آجائوں۔فواد عالم نے کہا کہ اپنی پوزیشن پر آکر پھر میں گیند کو دیکھتا ہوں، جہاں آجائے وہیں کھیل لیتا ہوں۔خیال رہے کہ فواد عالم اپنی بیٹنگ کے دوران تینوںا سٹمپس چھوڑ کر لیگ سائیڈ کی جانب چلے جاتے ہیں، ماہرین کے خیال میں اس میں ایل بی ڈبلیو کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔ سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیونارائن چندر پال بھی ان سے ملتے جلتے انداز میں بیٹنگ کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے