

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں آگ نے 22 ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد متاثرہ مکانات کی تعداد 71 تک پہنچ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنگلات میں بھڑکنے والی آگ تیزی سے سے رہایشی علاقوں میں پھیلتی جارہی ہے۔ فائر بریگیڈ اور شعبہ ہنگامی حالات کے اہل کار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے شہریوں کو کئی علاقوں سے انخلا کی ہدایت کردی ہے،جب کہ امدادی ٹیموں لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں سرگرم ہیں۔
