مظفر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سقوطِ کشمیر کا نام آئے گا عمران خان کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا، شو آف ہینڈ بھی ہوگا لیکن اس جعلی حکومت کےجانے کے بعد۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپس میں سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن قومی مفاد میں پاکستانی قوم متحد ہے، وزیر اعظم استعفی دے اورگھرجائے،عوام عمران خان کومعاف نہیں کر ے گی، وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتی ہوں آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے لئے کیا پیغام لے کر جارہے ہیں؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی سقوط کشمیر کی بات ہوگی تو یہ کہا جائے گا کہ پاکستان کے وزیراعظم سینیٹ کے الیکشن کیلئے دوسری جماعتوں کے ووٹ توڑنے میں لگے ہوئے تھے،کشمیریوں کی قربانی کی داستانیں کشمیر کے پھیلتے ہوئے قبرستان سنارہے ہیں۔

