ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سقوطِ کشمیر کا نام آئے گا تو عمران خان کٹہرے میں نظر آئے گا، مریم نواز

مظفر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سقوطِ کشمیر کا نام آئے گا عمران خان کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا، شو آف ہینڈ بھی ہوگا لیکن اس جعلی حکومت کےجانے کے بعد۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپس میں سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن قومی مفاد میں پاکستانی قوم متحد ہے، وزیر اعظم استعفی دے اورگھرجائے،عوام  عمران خان کومعاف نہیں کر ے گی، وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتی ہوں آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے لئے کیا پیغام لے کر جارہے ہیں؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی سقوط کشمیر کی بات ہوگی  تو یہ کہا جائے گا کہ پاکستان کے وزیراعظم سینیٹ کے الیکشن کیلئے دوسری جماعتوں کے ووٹ توڑنے میں لگے ہوئے تھے،کشمیریوں کی قربانی کی داستانیں کشمیر کے پھیلتے ہوئے قبرستان سنارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں