English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہوگئی اور 11,967 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 32 ہزار265 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 250,648، پنجاب میں 160,580، خیبرپختونخواہ 68,338، اسلام آباد میں 41,934، گلگت بلتستان میں 4,916، بلوچستان میں 18,859 اور آزاد کشمیر میں 9,199 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 81 لاکھ 92 ہزار 270 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 954  ٹیسٹ کے دوران 1,346 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 58 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,847 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 63 لاکھ47  ہزار 749 افراد متاثر، 23 لاکھ 20 ہزار 576 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 81 لاکھ 27 ہزار852  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے