English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،پروفیسر ساجد میر

القمر

سیالکوٹ (آن لائن) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر حافظ ساجد میرنے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو ستایاجا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا جینا بھارت نے حرام کیا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائی 5اگست 2019 کے لاک ڈاؤن کے بعدسے ضروریات زندگی کے لیے ترس رہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ماڈل ٹاؤن جامع مسجد اہلحدیث توحید میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ ساجد میر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور پیلٹ گنوں نے نہتے کشمیریوں کی آنکھوں کی بینائی چھینی گئی ہے، ان حالات میں مسلمانوں کو جہاد کی ضرورت ہے اوریہی اس کا واحد حل ہے کہ تمام مسلم امہ یک جا ہو جائے اور بھارت کا سفارتی سطح پر بھی بائیکاٹ کیا جائے، پروفیسر حافظ ساجد میرنے کہا کہ بھارت کوبزور بازو مقبوضہ کشمیر سے نکال باہر کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے