English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ہوگئی

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو بجلی کا زوردار جھٹکا ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منطوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی 83 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا ہے۔

نیپرا نے اپریل تاجون 2020 کی سہ ماہی کیلئےبجلی مہنگی کرنےکافیصلہ کیا۔ نیپرانےاپنافیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا ہے اور قیمتوں میں اضافےکااطلاق پاورڈویژن کی جانب سےنوٹیفکیشن کےبعدہوگا۔

اضافےکااطلاق کےالیکٹرک اورلائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا جب کہ بجلی صارفین سےاضافی وصولیاں ایک سال میں کی جائیں گی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بجلی  فی یونٹ قیمت میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی گئیں،فی یونٹ 83 پیسے اضافے کا ظالمانہ اقدام ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی مشکلات بڑھانا اور اے ٹی ایمز کو فائدہ پہچانا ہے، نااہل حکومت عوام کی پریشانیوں سے بے خبر ہے بدترین مہنگائی نااہل حکومت کو لے ڈوبے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے