ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم لانگ مارچ اسلام آباد نہیں پہنچے گا‘ ہمایوں اختر

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوں اخترنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اسلام آباد نہیں پہنچے گا‘ عمران خان کے ہوتے ہوئے ”مٹی پاﺅ“ فارمولہ نہیں چلے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اگراپوزیشن یہ کہتی ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوااسے چھوڑ کر آگے چلتے ہیں تو ایسا ممکن نہیں،اگراحتساب کی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی توملک کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔ اپوزیشن میڈیا میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی بات تو کرتی ہے لیکن میز پر بیٹھنے کےلئے ریلیف کے لیے پیشگی شرائط بھی رکھ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑاہے یہ میدان میں اترنے اور دوڑنے کے قابل نہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں