English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں شہید مقبول بٹ کی برسی پر مکمل ہڑتال

القمر

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما مقبول بٹ کے 37ویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی گئی جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کررہ گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس ، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسند رہنمائوں اورتنظیموں نے دی ہے۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11 فروری 1984ء کو تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار اداکرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا تھا۔ حریت قائدین نے اپنے بیانات میں شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے شہداکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں 60سالہ کشمیر ی بزرگ کو شہید کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے