English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ کی مشق “امن 21” کا آغاز ہوگیا

پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز ہوگیا ہے۔

بحری مشق ’’امن 21 “کی پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈ مرل نوید اشرف نے امن مشق میں شرکا کو خوش آمدید کیا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ نے ہر دو سال بعد کامیابی سے مشق امن منعقد کی ہے،2019میں مشق میں 46 ممالک کی بحری افواج شریک ہوئیں جبکہ رواں برس ساتویں امن مشق میں 45 ممالک کی بحری افواج شریک ہیں۔

نیول چیف نے کہا کہ امن مشقوں کا مقصد مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ  کرنا ہے اور آپریشنل تیاری اور پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا ہے جبکہ  کورونا کے تناظر میں ان ممالک کی شرکت پاک بحریہ کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ مشق کا مقصد  ہم آہنگی اور امن کا فروغ ہے جبکہ بہترین بحری افواج کو ایک جگہ اکٹھا کرنا پاکستان اور پاک بحریہ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے