واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اگلے ماہ نے اگلے ماہ کورونا وائرس سے مزید اموات کے خدشے کا اظہار کردیا۔
صدر جوبائیڈ نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پروگرام انتہائی بُری حالت میں ملا جو ہم نے ٹھیک کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ سائنس دانوں نے رکارڈ وقت میں ویکسین کی دریافت میں اپنا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسینیشن پروگرام سے متعلق اپنا کام نہیں کیا۔ اگلے ماہ تک کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جوبائیڈ نے کہا کہ امریکا 300 ملین عوام کے لیے جولائی تک ویکسین ممکن بنا لے گا۔
امریکا میں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 2 سو 40 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے۔ امریکا میں اموات کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 9 سو 22 اور صحت یاب افراد کی تعداد 1 کروڑ 79 لاکھ 8 سو 19 ہوگئی۔ فعال کیسز کی تعداد 95 لاکھ 84 ہزار 4 سو 99 ہے۔
When I took office three weeks ago, America didn’t have a plan or enough supplies to vaccinate most of the country. But my team got right to work, and as of today, we’ve increased weekly vaccine shipments by nearly 30% and purchased enough vaccines to vaccinate all Americans.
— President Biden (@POTUS) February 12, 2021

