English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وڈیو اسکینڈل سے متعلق وزرا کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب

القمر

اسلا م آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2018ءکے سینیٹ الیکشن وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لےے بنائی گئی وزرا کمیٹی کا پہلا اجلاس آج (ہفتے کو) طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے جبکہ کمیٹی کی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی کی رقم لیتے ہوئے وڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا‘ کمیٹی اسکینڈل میں ملوث ایم پی ایز سے تحقیقات کرنے کا طریقہ کار طے کرے گی‘ اجلاس میں ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔ کمیٹی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور اینٹی کرپشن کی معاونت لے گی۔ کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی کہ کون کون سینیٹر بنا‘ کس کس نے رقم لی‘ معاملے کو تحقیقات کی بنیاد پر دیکھا جائے گا۔ پیسے دینے والا کون تھا‘ جرم میں ملوث تمام افراد کے نام سامنے لائے جائیں گے۔ بیان ریکارڈ کرنےکے لےے ایم پی ایز کی کمیٹی کے سامنے طلبی بھی ہوگی۔ کمیٹی کے رکن فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ پرویز خٹک پر پیسے بانٹنے کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں‘ پرویز خٹک اور اسد قیصرکے خلاف تحقیقات نہیں ہوں گی۔
اسکینڈل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے