ڈینمارک اور جرمنی میں ممکنہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کی پولیس نے اپنے اپنے ممالک میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے کیمیائی مادے بھی ضبط کیے ہی جو دھماکہ خیز اشیا بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔
ڈنمارک میں حکام نے بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں 13 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 7 پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایسے ہی واقعہ جرمنی میں بھی رونما ہوا جہاں ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈینمارک کی وزارت انصاف نے کہا کہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈینمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ اب بھی سنگین ہے تاہم حکام نے مبینہ دہشت گردوں کی شہریت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

