English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کے فنڈز روک دیے

لندن: ایسٹ سسیکس پنشن فنڈ نے اسرائیل کے سب سے بڑی نجی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹم کو فراہم کیے جانے والے فنڈز بند کردیے ہیں۔

ادارے کے جانب سے یہ فیصلہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی سے تعلقات ختم کرنے کے شدید مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔

فلسطین یکجہتی مہم کے ایک بیان کے مطابق مئی 2020 سے اسرائیلی کمپنی کو فنڈ دیے جانے کیخلاف مہم چلانے والوں نے متعدد کونسل کے اجلاسوں میں 60 زائد خطوط ارسال کیے جن میں مطالبہ تھا کہ اسرائیلی البیت کمپنی کو فنڈ دینا بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایلبت سسٹم اسرائیل کا سب سے بڑا نجی اسلحہ بنانے والا ادارہ ہے اور اس نے اسرائیلی قبضہ کاروں کیلئے غزہ کے خلاف سنہ 2014 کی جنگ کے دوران استعمال کیے جانے والے ڈرون سمیت فلسطینیوں کے قتل میں استعمال ہونے والے بڑے پیمانے پر اسلحہ تیار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے