English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلیم عادل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ خوش ہیں، سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ حلیم عادل شیخ ایک فتنہ ہے اور الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے جبکہ حلیم عادل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل حلیم عادل شیخ پولنگ کے عمل میں مداخلت کرتے رہے جبکہ حلیم عادل نے خلاف قانون کام کیا ، اس لیےانہیں گرفتار کیا گیا۔

سعید غنی کا کہناتھا کہ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور  حلیم عادل کے واقعے پر پی ٹی آئی کے بہت سے ذمہ دار افراد بھی خوش ہیں جبکہ جہاں جہاں ضمنی انتخاب ہوئے حلیم عادل کے جانے سے وہاں فساد ہوا  کیونکہ الیکشن کے دن حلقے میں جانے پر پابندی ہے لیکن یہ پھر بھی پولنگ اسٹیشنز میں گھسے اور یہ شخص مسلح جتھوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں گیا تھا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کے ساتھ تھے ان پر کئی مقدمات ہیں اور  پی ٹی آئی کو پریشانی ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی ارکان ان کو ووٹ نہیں دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے وزراء بشمول وزیر اعظم کو آئین اور قانون کا نہیں پتا۔

سعید غنی کا کہناتھا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے سب سے رابطہ کریں گے جبکہ پی ٹی آئی نااہل حکومت ہے اور عوام نااہل حکومت سے عاجز ہے۔

واضح رہے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے پوچھا جائے جبکہ گرفتاری کا اس صورت میں پوچھا جاتا ہے جب اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے