نئی دہلی: بھارتی ریا ست مدھیہ پردیش میں واقع ساگر باندھ پروجیکٹ سے جڑی نہر میں ایک اور مسافر بس گرنے سے 47 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور اور کلینر سمیت سات افراد کو ذخمی حالت میں زندہ سلامت نکا لا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق : بھارتی ریا ست مدھیہ پردیش میں نہر میں ایک اور مسافر بس گرنے سے 47 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور اور کلینر سمیت سات افراد کو زخمی حالت میں زندہ سلامت نکال لیا گیا اور ہلاک شدگان میں 24 مرد اور 21 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈوبنے والوں میں 24 مرد اور 21 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں اور ان میں زیادہ تر ہلاک شدگان سیدھی اور سنگرولی ضلع کے ہیں جبکہ ڈرائیور اور کلینر سمیت سات لوگوں کو صحیح سلامت بچالیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کچھ اور لوگوں کے لاپتہ ہونے کی شبہ ہے ، جن کی تلاش کی جارہی ہ جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بتایا گیا ہے بس میں صلاحیت سے زیادہ مسافر تھے جبکہ بس کی صلاحیت 32 مسافروں کی تھی اور اس میں تقریباً 60 مسافرسوار تھے۔
دوسری جانب گزشتہ روز بھی بس کو حادثہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 493 کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع سدھی کے گاؤں پٹنہ کے نزدیک پیش آیا ، بس نہر میں گرنے کے بعد مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی جبکہ ابھی تک 48 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

