English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زیر سمندر کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

القمر

قاہرہ(آن لائن ) مصر کے قریب بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس سے قبل صارفین کو انٹرنیٹ کے حصول میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے کیبل سسٹم میں پید اہونے والی خرابی سے آگاہ کردیا ہے۔ کیبل فالٹ کی وجہ سے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سسٹم پر یورپ کی طرف بین الاقوامی رابطے میں سروس میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ الاقوامی متعلقہ اداروں کے ذریعے جلد فالٹ دور کرنے کے لیے کام جاری ہے،پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی نے بھی زیرآب کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث ملک میں آن لائن سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے