English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور الیکشن کمیشن پنجاب نے ن لیگ کے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔

تحریک انصاف نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کیا تھا کہ وہ نادہندہ ہیں اور انہوں نے پنجاب ہاؤس کے 95 لاکھ روپے ادا نہیں کیے۔

پرویز رشید نے میڈیا کو بتایا کہ اعتراض پر انہوں نے الیکشن کمیشن کو جواب میں کہا کہ وہ واجبات کی ادائیگی کے لیے پنجاب ہاؤس گئے لیکن انتظامیہ نے پیسے لینے سے انکار کردیا وہ اب بھی واجبات ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ان کے بقول الیکشن کمیشن نے ان کا موقف سننے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور نہ کرتے ہوئے مسترد کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اعتراض مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخاب کیلیے اہل قرار دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے