English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: مغربی بنگال کے وزیر ساتھیوں سمیت بم حملے میں زخمی

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں ریاستی وزیر اپنے کچھ حامیوں سمیت ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم حملے میں زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ریاستی حکومت کے وزیر ذاکر حسین کو اس وقت نشانہ بنایاگیا جب وہ ریاستی دارالحکومت کولکتہ سے تقریبا 270 کلومیٹر شمال میں مرشدآباد ضلع کے نمتیتا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہونے کے لئے موجود تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے نمتیتا ریلوے اسٹیشن پر ریاستی وزیر ذاکر حسین پردیسی ساختہ بم پھینکے جس سے ان کے ہاتھ اور ٹانگ پر زخم آئے۔ بم حملے میں ان کے ساتھ موجود کچھ حامی بھی زخمی ہوئے جنہیں مرشدآباد میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، طبی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر کی حالت مستحکم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے