English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں آپریشن،2دہشت گرد ہلاک،1جوان شہید

القمر

وانا(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔ فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت2 دہشت گرد ہلاک جبکہ حولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اور2009ء سے سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں‘ بھتا خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے