English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیر داخلہ کا ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد یاد گار شہداءپر پھول چڑھارہے ہیں

اسلام آباد+ کوئٹہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ہیڈ کوارٹر فرنٹئیر کور بلوچستان کا دورہ کیا۔ وازرت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے امن و امان کے قیام کے لیے فرنٹئیر کور بلوچستان کے کردار کی تعریف کی ۔ وزیر داخلہ نے آئی جی ایف سی سے ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر شہدا ءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر داخلہ کو بلوچستان میں آپریشنل تیاریوں سرحدوں کی نگرانی اور امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کو بہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امن وامان کو بہتر بنانے کے لیے بین الصوبائی رابطہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے