English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورنگی میں ملزمان کا گھر پر حملہ، ایک شخص قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ملزمان نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی اہلیہ کو اغواہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ میں 3 ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں پر راڈ سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ مقتول کی والدہ اور اہلیہ زخمی ہوگئی۔ حملے میں ہلاک شخص کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد تینوں ملزمان عبدالستار کی اہلیہ کو اغواہ کر کے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالستار اور اس کی اہلیہ نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور یہ دونوں میاں بیوی کورنگی میں مقیم تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ عبدالستار کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان خاتون کے رشتے دار ہیں۔

پولیس نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے عبدالستار کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے