English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

لاہور: ملک کے دس بڑے شہروں میں چینی کی قیمت  100روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد اور رولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عوام چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سخت پریشان ہیں۔

رمضان کی آمد پر حکومت کی جانب سے چینی اور اشیاضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن پی ٹی آئی حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ٹھہری ہے،حال ہی میں گھی اور دیگر اشیاضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے