ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد/ سوات (اے پی پی+ صباح نیوز) سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے جاتی ہوئی سردی لوٹ آئی ہے۔ برفباری کا مزہ لینے کیلیے سیاح بڑی تعداد میں وادی کالام کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں