اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئینی موقف مانا جاتا تو انتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا‘ آئین کے مطابق شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئین کے مطابق شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے‘ کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ ہے‘ عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوئی۔

