English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر: شہید مقبول بٹ کے بھائی پرچوتھی مرتبہ کالا قانون لاگو

القمر

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظر بند رہنما ظہور احمد بٹ پر چوتھی مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے) لاگو کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ظہور احمدبٹ پرمزید 2سال کے لیے کالا قانون پی ایس اے لاگو کیے جانے کے بعد ضلع اسلام آباد کی مٹن سب جیل سے بدھرواہ جیل میں منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ ظہور احمد بٹ تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما محمد مقبول بٹ شہید کے چھوٹے بھائی ہیں۔ظہور بٹ کی سزا میں اضافے کی اطلاع ملتے ہی جموں کشمیر کے طول و عرض میں غم و غصہ کی کیفیت دوڑ گئی اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے